یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاء کی اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت





یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیاء اوپن مارکیٹ سے مہنگی ہیں اور یہ اشیاء عام صارفین کیلئے مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کیلئےکم ریٹ پر اشیاء دستیاب، عام صارفین کیلئے مہنگی ہیں ، ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزپرفی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے19.72 روپےمہنگی فروخت ہورہی ہے صارفین کیلئےفی کلو چینی کی قیمت 155روپےہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں اوسط قیمت135.28روپے ہے.

 یوٹیلیٹی سٹورز پر20کلو آٹا اوپن مارکیٹ سے 19.66 روپے مہنگا ہے صارفین کیلئے20کلو آٹا 2840 روپےکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اوسط قیمت 2820.34 روپے ہے ، دال چنایوٹیلیٹی سٹورزپر اوپن مارکیٹ سے فی کلو19.54روپے مہنگا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنافی کلو252روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 232.46 روپےہے .

 سفید چنے یوٹیلیٹی سٹورزپر اوپن مارکیٹ سے فی کلو 17.79روپے مہنگے ہیں یوٹیلیٹی سٹورزپر سفید چنا فی کلو405 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت387.21روپے ہے .

 سیلہ چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو55.45 روپے مہنگا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پرسیلاچاول کی فی کلو قیمت 370روپے مقررہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت314.55روپےہے ، یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا چاول اوپن مارکیٹ سے8.16روپے مہنگا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

EBL PAKISTAN NEWS

اب گھر بیٹھے گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرانا ممکن

A computer memory unit