بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا

- این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر کو ڈاکٹر وائے ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس 
میں کھیلے جائیں گے۔

13 ویں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل بھارت آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو بھارتی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے اور مہمان کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلنے کے بعد بھارت میں ورلڈ کپ بھی کھیل کر میگا ایونٹ جیت چکی ہے۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ابھی باقی ہے جو 23نومبر سے شروع ہوگی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی ۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کو سوریہ کمار یادیو لید کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 نومبر کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلاجائے گا،تیسرا میچ 28 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا،چوتھا میچ یکم اکتوبر کو رائے پور جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3اکتوبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ پانچوں ٹی ٹونٹی میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ۔
you

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

EBL PAKISTAN NEWS

اب گھر بیٹھے گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرانا ممکن

A computer memory unit